Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بھارتی خاتون ایتھلیٹ کی بے ایمانی ثابت، چار سال کی پابندی عائد

اپ ڈیٹ 15 جون 2020 07:30am

بھارتی ایتھلیٹس کی جانب سے بے ایمانی کرکے جیتنے کا ایک اور شرمناک واقعہ منظر عام پر آیا ہے۔

گذشتہ برس قطر میں ایشین ٹریک چیمپئن شپ میں گولڈمیڈل جیتنے والی گومتی ماریموتھو پر ممنوعہ ادویات کے استعمال پر چار سال کیلئے پابندی لگادی گئی ہے۔

ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ وہ مئی 2023ء تک کسی بھی قسم کے مقابلے میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔

اکتیس سالہ گومتی نے 800 میٹر ریس میں طلائی تمغہ حاصل کیا تھا جو اب ان سے واپس لے لیا گیا ہے۔

عالمی ایتھلیکٹس کے انٹگریٹی یونٹ کے مطابق گذشتہ برس ڈوپ ٹیسٹ سے قبل انہوں نے جن مقابلوں کیلئے کوالیفائی کیا تھا وہ اب اس میں بھی شرکت کی اہل نہیں ہونگی۔

تاہم وہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں پابندی کو چیلنج کرسکتی ہیں۔

خیال رہے کہ گومتی کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد بھارت میں مزید تین ایتھلیٹس کے ٹیسٹ کیے گئے جو تمام مثبت تھے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div